معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے وہ سپر سٹار بن جاتی ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا سے زیادہ تر دور رہتے ہیں۔
ہمایوں سعید نے اپنی اداکاری پر تنقید کرنے والے افراد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ زیادہ ترافراد ان سے محبت کرتے ہیں جب کہ بعض بے وقوف لوگ ان سے حسد کرتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی پہلی بار سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ہمراہ بھی مرکزی کرداروں میں سکرین پر دکھائی دیں گے۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا۔ وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں۔ جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے وہ سپر سٹار بن جاتی ہے۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ یہ اداکارہ کی دوسری شادی ہوگی۔ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے۔
ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور 2019 سے ان کی دوسری شادی کی افواہیں ہیں۔
ابتدائی طور پر ماہرہ خان کی سلیم کریم نامی کاروباری شخص سے منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں۔ جس پر اداکارہ نے 2019 میں ہی واضح کیا تھا کہ ان کی تاحال منگنی نہیں ہوئی۔
بعد ازاں جون 2020 میں ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین ( ایچ ایس وائے) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ان کے تعلقات ’سلیم‘ نامی شخص سے ہیں اور مستقبل میں وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔