ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونا انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہے۔ کیونکہ سانس کے وائرس سے ہونے والے انفیکشن میں بھی سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں 30 فیصد ایسے مریض ہیں جن میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان مریضوں میں سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس موجود نہیں تھی۔ماہرین کے مطابق کرونا کے مریضوں میں تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس اچانک ختم ہوجانے کی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس دنیا کے 195 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جب کہ وبا سے متاثر ایک لاکھ سے زائد شفایاب بھی ہو چکے ہیں۔