Get Alerts

مریم نواز کی پیشی ملتوی | ڈسکہ الیکشن ملتوی | بلدیاتی ادارے بحال

مریم نواز کی پیشی ملتوی | ڈسکہ الیکشن ملتوی | بلدیاتی ادارے بحال

مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ اس بار نیب کےلیئے آسان ہدف نہیں بنیں گی لیکن قبل از گرفتاری ضمانت کراکے وہ اب نیب کے لیئے آسان ہدف بن گئیں ہیں۔ سکرپٹ یہ ہے کہ انہیں عدالت سے ضمانت منسوخ کرا کے گرفتار کیا جائے گا۔ مزمل سہروردی کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



نیب کے چئیرمین ہیں تو ریٹائرڈ جج لیکن وہ آج کل انجینئر زیادہ لگ رہے ہیں۔ اب مریم نواز کی پیشی اس لیئے منسوخ کی گئی کہ نیب کے منشور میں اپوزیشن جماعتوں کو تتر بتر کرنا ہے نہ کہ انکو متحد کرنا۔ معروف صحافی مطیع اللہ جان کی گفتگو



 



پنجاب میں بلدیاتی الیکشنوں والی بات پی ٹی آئی کے لیئے اسی مثال کے مترادف ہے کہ سو پیاز اور سو جوتے۔ پی ٹی آئی کے لوگ پنجاب میں اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب الیکشن ہوں گے؟ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پرانا سیٹ اپ بحال کرنے میں ہر رخنہ ڈالے گی ۔ شہباز میاں کا تجزیہ خبر سے آگے میں



 



پنجاب میں تو تحریک انصاف کے لئے ایک طرح سے دھڑن تختہ ہی ہے۔ حکومت بھلے ہی اسکی ہو لیکن مقامی حکومتیں تو ن لیگ کی ہوں گی۔ چاہئے یہ انکو پیسے نہ دیں لیکن نو ماہ شور شرابا پڑا رہے گا۔ مرتضیٰ سولنگی کی گفتگو



 



مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ وزیر اعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم سے ملاقات کیوں ضروری تھی؟ زوم میٹنگ کیوں نہیں ہو سکتی تھی؟ اور پھر کس عقلمند نے مشورہ دیا کہ اسے ٹویٹ بھی کر دیا جائے؟ عنبر شمسی کی خبر سے آگے میں گفتگو