Get Alerts

چین نے پاکستان سے تین وفاقی وزرا کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، جاپانی اخبار کا دعویٰ

چین نے پاکستان سے تین وفاقی وزرا کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے پاکستان سے تین وزرا کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ اخبار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے نزدیک سی پیک منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس پر ہے کہ پاکستان اپنے کچھ پڑوسی ممالک کو بھی منصوبے میں شامل کرے۔

جاپان کے مالیاتی اخبار میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبے میں سعودی عرب، ایران اور دوسرے ممالک کو بھی شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے نزدیک سی پیک منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس پر ہے کہ پاکستان اپنے کچھ پڑوسی ممالک کو بھی منصوبے میں شامل کرے۔

جاپانی اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کے تین وفاقی وزرا کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان وزرا میں منصوبہ بندی اور ترقیات کے وزیر خسرو بختیار، وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر ریلوے شیخ رشید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں کی گئی حالیہ ردوبدل میں پاکستان نے سی پیک منصوبوں کے نگراں وزیر کو تبدیل کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ ایک ایسا وزیر مقرر کیا ہے جس کو چین بھی پسند کرتا ہے۔

عمران خان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی جگہ اسد عمر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی لگایا ہے۔