چونیاں میں  لیو میراتھن ریس کا انعقاد

چونیاں میں  لیو میراتھن ریس کا انعقاد
چونیاں میں  لیو میراتھن ریس کا انعقاد، شہریوں نے بھرپور شرکت کی،  چیمپئن شپ کا ٹائٹل رضا نے اپنے نام کر لیا۔

لمبے فاصلے کی دوڑ لیو میراتھن ریس کا میلہ چونیاں میں سجایا گیا۔ میرا تھن ریس نشے سے دور رکھنے کے عزم کے ساتھ سینٹ فرانسس یوتھ آرگنائزیشن کے زیر انتظام کروائی گئی۔ میراتھن ریس کا مقصد معاشرے میں جسمانی ورزش کی اہمیت اور اس کے فوائد اجاگر کرنا تھا۔ میراتھن ریس کی پانچ کیٹیگریز میں بچوں، نوجوانوں اور سینئر سٹیزنز نے بھرپور حصہ لیا، کریسچن بستی چونیاں سے میرکوٹ پھر واپسی کریسچن بستی اختتام پذیر ہونے والی ریس میں رضا نے پہلی پوزیشن خاصل کی

لیو میراتھن ریس میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی خوش اور پر جوش دکھائی دیئے۔ میراتھن کے شرکا نے اس منفرد ریس کو خوش آئند قرار دیا۔ میرا تھن کے اختتام پر پانچ کیٹیگریز کے 15 پوزیشن ہولڈرز میں انعامات  میڈل اور ٹرافیاں دی گئی تاکہ نوجوانوں کا حوصلہ بلند کیا جاسکے ۔

عدنان کاشف صاحب کا کہنا تھا کہ مسیحی نوجوانوں کی طرف سے ایسے پروگرام خوش آئند ہے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں  سے صحت مند اور نشے سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جائے گی ۔چئیرمین سینٹ فرانسس یوتھ آرگنائزیشن نے کہا کے اس میراتھن ریس کا مقصد نوجوانوں میں نشہ کےحوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے عدنان کاشف صاحب  ،سید عامر حسین تقوی ، بابوعرفان، کامران اشرف ، طارق عمائنوال خان ،نے خصوصی شرکت کی  ۔