Get Alerts

لو جہاد کا خدشہ: بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کے نام پر مذہب کی تبدیلی غیر قانونی قرار

لو جہاد کا خدشہ: بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کے نام پر مذہب کی تبدیلی غیر قانونی قرار
ریاست اترپردیش کی حکومت نے ’لو جہاد‘ کے خلاف قانون بنالیا جس کے تحت شادی کےنام پر مذہب کی تبدیلی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ کے مطابق کابینہ نے گزشتہ روز شادی کے لیے غیر قانونی مذہب تبدیلی، مخالف قانون کے التزام کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت شادی کے نام پر مذہب تبدیلی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

 

منظور کیے گئے قانون کے مطابق اجتماعی طور پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے 3 سے 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے جب کہ 15 سے 50  ہزار تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مذہبی رہنما کو مذہب کی تبدیلی سے قبل ڈسٹرکٹ مینجمنٹ  سے اجازت درکار ہوگی اور قانون کے تحت جو مذہب تبدیلی کرے گا اسے بھی ضلع افسر سے اجازت لینی ہوگی جب کہ

اگر کوئی اجتماعی طور پر مذہب تبدیلی کراتا ہے تو اسے 10 سال کی سزا اور 50 ہزار روپئے کا جرمانہ دینا ہوگا۔