پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے تشویش لاحق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت سابق وزیراعظم کو ہر ممکن سہولت دینے کے لئے سرگرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹ کم ہونے پر حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے اور تشویش بھی پائی جاتی ہے۔ وفاقی حکومت نے نواز شریف کو بہترین صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کو ہدایت جاری کی ہیں۔ حکومت نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین کو نواز شریف کی صحت سے متعلق درست معلومات کیلئے فوکل پرسن بھی مقرر کیا ہے۔
جمعرات کی صبح نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے بون میرو کو نارمل قرار دیا گیا، نواز شریف کے خون کے ٹیسٹ میں اے پلاسٹک اینیمیا کی رپورٹ بھی نارمل آئی ہے جبکہ Haemogolobin اور WBC اور Reticulocutes کی بھی رپورٹ میں نارمل ہیں۔
تاہم انھیں Acute ITP کی تشخیص کی گئی ہے یہ مرض پاکستان میں قابل علاج ہے اس مرض میں نواز شریف کو جمعرات سے انجکشن کے ذریعے IVIG علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
(آئی وی آئی جی) کو طبی زبان میں Intravenous Immunoglobulin کہا جاتا ہے۔
رپورٹس سامنے آئی ہے کہ اگر 7 دن میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس نارمل نہ ہوئے تو ان کا بون میرو ٹیسٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نواز شریف اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے پلیٹ لیٹس تشویشناک حد تک گر چکے ہیں۔