محسن نقوی کا ملتان میں اولڈ ایج ہوم'عافیت' کا دورہ

محسن نقوی کا ملتان میں اولڈ ایج ہوم'عافیت' کا دورہ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں اولڈ ایج ہوم " عافیت" کا دورہ کیا اور بزرگوں سے ملاقات کی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی فرداً فرداً ہر بزرگ کے کمرے میں گئے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اپنوں کی بے اعتنائی کی داستان سناتے ہوئے بعض بزرگ مرد و خواتین کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ محسن نقوی نے دلاسہ دیا اور ان کی دل جوئی کی، بزرگوں نے محسن نقوی سے شفقت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے بزرگوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور بزرگ مرد و خواتین سے سہولتوں کے بارے دریافت کیا، وزیراعلیٰ نے بزرگوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے ڈائیننگ روم کا بھی وزٹ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ادارے کو ہدایت کی کہ بزرگوں کا اپنے والدین کی طرح خیال رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ بزرگ باعث رحمت ہیں، ان کی دعاؤں سے زندگی سنور جاتی ہے، دین اسلام بڑھاپے میں والدین کا ہر طرح سے خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر اور متعلقہ حکام بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔