شراب لائسنس کیس: وزیراعلیٰ پنجاب کو سوالنامے جمع نہ کروانے پر تحریر طور پر ریمائنڈر بھیجنے کا فیصلہ

شراب لائسنس کیس: وزیراعلیٰ پنجاب کو سوالنامے جمع نہ کروانے پر تحریر طور پر ریمائنڈر بھیجنے کا فیصلہ
شراب لائسنس کیس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کا معاملہ، اٹھارہ اگست گزر گئی لیکن سردار عثمان بزدار نیب میں سوالنامے کا جواب جمع کروانے میں ناکام رہے۔

دنیا نیوز سے حاصل معلومات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شراب لائنس کیس میں سوالنامے جمع نہ کروانے پر تحریر طور پر ریمائنڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شراب لائسنس کیس سے متعلق نیب نے وزیراعلیٰ کو 25 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا، نیب نے وزیراعلی پنجاب کو جائیدادوں سے متعلق بھی بارہ صفحات پر مشتمل پرفارمہ دیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب نے پرفارمہ کے مطابق کوئی بھی جواب نیب کو جمع نہیں کروایا۔