انتقامی کارروائی، گورنر پنجاب کے حکم پروزیراعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تبدیل

انتقامی کارروائی، گورنر پنجاب کے حکم پروزیراعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تبدیل
چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پر ان کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کردیا ۔ عبدالرؤف مہرکو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب کو ان کے موجودہ عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کردیا اور ان کی جگہ عبدالرؤف مہرکو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی ٹوٹیفائی کردیا تھا اور چیف سیکرٹری نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔ عدالت نے گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

عدالت کی جانب سے پرویز الٰہی اور ان کی کابینہ کو اس یقین دہانی کے بعد بحال کیا گیا کہ وہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کا مشورہ نہیں دیں گے۔

پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے سے متعلق پرویز الہٰی کا دستخط شدہ بیان حلفی عدالت میں جمع کروایا تھا۔