آمدن سے زائد اثاثے: کیپٹن ر صفدر نے چئیرمین نیب کے خلاف درخواست ایف آئی اے کو دے دی

آمدن سے زائد اثاثے: کیپٹن ر صفدر نے چئیرمین نیب کے خلاف درخواست ایف آئی اے کو دے دی
کیپٹن ر صفدر نے چیرمین نیب کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔

کیپٹن صفدر نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے ناجائز اثاثے بنا رکھے ہیں۔ کیپٹن ر صفدر کا درخواست میں موقف ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنی فیملی اور بے نامی داروں کے نام پر ناجائز اثاثے بنا رکھے ہیں۔

ایف آئی اے کی خصوصی جے آئی ٹی بنا کر چیئرمین نیب کے اثاثوں کی چھان بین کرائی جائے۔

چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔چیئرمین نیب کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے مقدمہ درج کیا جائے اور گرفتاری کی جائے۔

چیئرمین نیب کئی سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں ابھی ایک ادارے کے سربراہ ہیں۔

امید ہے ڈی جی ایف آئی اے سیاسی مصلحتوں کو پس پشت ڈال کر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔