https://twitter.com/TubaAtweets/status/1497511893711220739?s=20&t=uROLKIgP2OM4-2L7GXSI1A
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ میں علمائے کرام سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خواتین کے لئے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔
https://twitter.com/TubaAtweets/status/1497511895783276547?s=20&t=uROLKIgP2OM4-2L7GXSI1A
طوبیٰ انور نے لکھا کہ کسی شادی شدہ خاتون کی ازدواجی زندگی ٹھیک نہیں چل رہی تو اسلام اس کو طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے۔ زہریلی اور مکروہ شادی سے خوبصورتی سے نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔
https://twitter.com/TubaAtweets/status/1497511897922355204?s=20&t=uROLKIgP2OM4-2L7GXSI1A
عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ نے کہا کہ یہ طلاق معزز عدالت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق دی تھی۔ میڈیا پر جو کچھ بھی دعویٰ یا کہا جا رہا ہے، وہ حقائق کی مکمل غلط تشریح ہے اور عدالت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ااا
https://twitter.com/TubaAtweets/status/1497511902158602244?s=20&t=uROLKIgP2OM4-2L7GXSI1A
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے کہا تھا کہ طوبیٰ انور دوسری شادی نہیں کر سکتیں کیونکہ میں نے انھیں شرعی طور پر طلاق نہیں دی۔ایک انٹرویو میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے نہ تو خلع کے کاغذات پر دستخط کئے، نہ عدالت گیا اور نہ ہی اسے طلاق دی، وہ آج بھی میرے عقد میں ہیں، میں شرعی طور پر ان کا شوہر ہوں۔
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اسلام میں یہ درج ہے کہ اگر کوئی خاتون خلع لینا چاہے تو اس کیلئے خآوند کی رضامندی ضروری ہے۔ اس لئے طوبیٰ انور کا شرعی نہیں ہے۔ اگر انہوں نے دوسری شادی کرلی تو یہ زنا اور گناہ کے زمرے میں آئے گا۔
View this post on Instagram
پروگرام کے دوران ان کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طوبیٰ عامر کیساتھ رہنا چاہیں، گھر واپس آجائیں تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، میں کھلے دل کیساتھ انھیں خوش آمدید کہوں گی۔
دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ طوبیٰ انور میری بڑی بہن کی طرح ہیں، میں ان کو اپنے پاس رکھوں گی، ان کا خوب خیال کروں گی۔