خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع لینے کے بعد سیدہ دانیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسری شادی کی ہے، جو ان سے 31 سال چھوٹی ہیں۔ عامر لیاقت کی عمر اس وقت 49 برس جبکہ ان کی موجودہ اہلیہ دانیہ کی عمر محض 18 سال ہے۔
https://twitter.com/galaxylollywood/status/1493605000571928576?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493605000571928576%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F61352%2F
عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے پنجاب کے سرائیکی خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی دانیہ شادہ سے تیسرا بیاہ کرلیا ہے۔
دانیہ شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عامر لیاقت کے ساتھ بیڈ روم سے ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں رومانوی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں بہت سے لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو کئی ناراض بھی نظر آئے۔
View this post on Instagram
اداکار بلال قریشی نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد شکر ادا کیا کہ وہ وائرل چیزوں کے چکر میں نہیں پڑے بلکہ انہوں نے احترام کے ساتھ شادی کی۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ علی احمد بٹ نے بھی اس ویڈیو پر خوب تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے تو اسے یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ دنیا کو مداخلت کی دعوت دے رہا ہے، پھر ان باتوں انہیں رونا بھی نہیں چاہیے۔
View this post on Instagram
ڈراما نویس لبنیٰ فریال نے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین پر خوب تنقید کی اور لکھا کہ ہمارے مذہب اسلام میں شوہروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غیر محرموں سے بیوی کا پردہ کرائیں، مگر ان کا تو سین بیڈ روم سے شروع اور وہیں پر ختم ہوتا ہے۔
https://twitter.com/AqsaYounasRana/status/1493933107367620614?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493933107367620614%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F61352%2F
لبنیٰ فریال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت ہر معاملے پر اسلام کو بھی درمیان میں لے کر آتے ہیں لیکن انہیں اپنی عمر کا بھی کوئی لحاظ نہیں ہے۔