ریحام خان کا  پنجابی فلم ’چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ‘ بنانے کا اعلان

ریحام خان نے پنجابی زبان میں فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم بنارہی ہوں جس کا نام ہے'چیمہ چٹھہ اور باجوہ'۔وہ اس سے قبل فلم اردو زبان میں فلم ’جانان‘ بناچکی ہیں جس میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا تھا۔

ریحام خان کا  پنجابی فلم ’چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ‘ بنانے کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ صحافی اور فلمساز ریحام خان نے نئی پنجابی فلم ’چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ‘ بنانے کا اعلان کردیا۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ ان کی فلم ایسے پنجابیوں کیلئے ہوگی جو بیرون ملک کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے اور وہ اس کیلئے فنکاروں کو کاسٹ کررہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم میں نئے چہرے متعارف کرائیں گی اور فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے۔

اس سے قبل ستمبر 2023 میں بھی سوشل میڈیا پر ریحام خان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کا اعلان کیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے پنجابی زبان میں بتایا کہ میں ایک فلم بنارہی ہوں جس کا نام ہے ” چیمہ چٹھہ اور باجوہ“۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے 2016 میں فلم ’جانان‘ بنائی تھی جس میں ہانیہ عامر اور بلال اشرف نے ڈیبیو کیا تھا۔ فلم میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا تھا۔