Get Alerts

کیا عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں؟ عمران خان کے دور میں کرپشن عروج پر، عالی ادارے کی رپورٹ، حکومت کو دھچکہ

کیا عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں؟ عمران خان کے دور میں کرپشن عروج پر، عالی ادارے کی رپورٹ، حکومت کو دھچکہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک کا سروے کرکے ہمیں 140ویں نمبر پر رکھا ہے۔ مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ صرف ایک سال میں ہم 16 پوائنٹس گر جائیں گے، فرخ سلیم



 



جس ملک میں احتساب نہ ہو وہاں کرپشن بڑھتی چلی جاتی ہے۔ اس رپورٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف کچھ ممالک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں سے ایک ملک ہمارا پاکستان ہے، فرخ سلیم



 



عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں لیکن جمہوری طریقے سے ان کیخلاف کوئی تحریک آئی تو وہ اس کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔ ان کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔ لوگ جانے بچانے کیلئے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔ شوکت ترین سمیت دیگر تیار بیٹھے ہیں، محسن بیگ



 



لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ کیساتھ شامل ہونے کو تیار ہیں لیکن نواز شریف کیلئے مسئلہ یہ ہے کہ وہ اتنے زیادہ لوگوں کو کہاں ایڈجسٹ کریں۔ اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ سوئپ کر جائے گی، محسن بیگ