پاکستان کی ایک اور بیٹی کا کارنامہ: مسیحی ڈرائیور کی بیٹی رابیل کینیڈی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا

پاکستان کی ایک اور بیٹی کا کارنامہ: مسیحی ڈرائیور کی بیٹی رابیل کینیڈی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا
پاکستان میںذہبی اقلیت ہونا بد قسمتی سے گھاٹے کا سودا ہے جبکہ مسیحی برادری تو عرصہ دراز سے معاشی و معاشرتی رکاوٹوں اور محرومیوں کا شکار ہے۔
لیکن ایسے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی بیٹی رابیل کینیڈی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے فارن سروس میں جگہ پائی ہے۔

رابیل کینیڈی کے والد جان کینیڈی ایف بی آر کے کمشنر کے ڈرائیور ہیں۔ ایف بی آر نے جان کینیڈی کو مبارکباد کا خط لکھا ہے جس میں انہیں انکی بیٹی کے مقابلے کا امتحان پاس کرکے فارن سروس میں جگہ پانے پر مبارکباد دی گئی ہے۔