آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول 2021 کا شاندار انعقاد

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول 2021 کا شاندار انعقاد
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول 2021 کا شاندار انعقاد ہوا۔ پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں خوبصورت اختتامی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی شرکت کی۔ پاکستانی یوتھ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور یوتھ کو ایک پلیٹ فارم میہا کرنےکے لیے یہ پروگرام ISPR نے منعقد کروایا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اپنی طرز کا پہلا شارٹ فلم فیسٹول ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی تلاش ، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انھیں شناخت دینا ہے۔ مقابلے میں تین طرح کے نوجوان شامل کیے گئے۔ سٹوڈنٹ کیٹگری پروفیشنل کیٹگری اور
موبائل فون کیٹگری موبائل فون سے بنائی گئی۔ شارٹ فلمز شامل کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینا تھا۔ یہ ایک تھیم بیسڈ فلم فیسٹیول ہے۔ فیسٹیول کی ماسٹر تھیم پاکستان کے بارے میں عمومی تاثر کو حقیقت سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
نومبر 2020 میں نوجوانوں کو چھے مختلف تھیمز دی گئیں۔ ان میں پاکستان کے ثقافتی اور سماجی رنگ، خواتین کا معاشرے میں کردار، وادیِ سندھ کی تہذیب، علاقائی ثقافتیں، پاکستانیوں کی انسان دوستی اور جذبۂ ایثار زراعت اور چھوٹے پیمانے پر صنعتی سرگرمیوں پر مشتمل تھیمز شامل ہیں۔ نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر کی 72 یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا گیا۔ جنوری 2021 میں ملک بھر سے 1100 سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی۔ 10 مارچ 2021 تک 300 سے زائد شارٹ فلمز موصول ہوئیں۔ ابتدائی جیوری نے ان میں سے 122 فلمز شارٹ لسٹ کیں۔ اس کے بعد 23 سے 28 جون تک گرینڈ جیوری نے کڑی جانچ کے بعد 55 فلمز شارٹ لسٹ کیں۔ گرینڈ جیوری میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معتبر نام شامل ہیں۔ ان میں سے 18 بہترین پراجیکیٹس کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 8 نوجوانوں کو ان کے مخصوص ہنر کے حوالے سے منتخب کیا گیا۔ فیسٹیول میں فلم ٹی وی اور میڈیا کے سٹوڈنٹس نے اپنے تخلیقی جوہر کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ہونہار آرٹسٹس نے پاکستان کے دلفریب رنگوں کو اپنے پراجیکٹس میں بخوبی سمویا۔ باصلاحیت نوجوانوں نے دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھا کر قوم کا مان بڑھایا ہے۔ ان مقابلوں میں سے 15 بہترین شرکا کو اعلی تعلیم و تربیت کے لیے سکالر شپ پر بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ یہی آرٹسٹس ٹریننگ کے بعد پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا میں ویلیو ایڈیشن کریں گے اور اس کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیشنل شارٹ فلم فییسٹول کے آئیڈیا کے حوالے سے اوپنگ ریمارکس ادا کیے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جیتنے والے ہونہار شرکا کو اعزازات اور انعامات سے نوازا۔