کرونا وائرس نے کترینہ کیف کو گھر میں جھاڑو لگانے پر مجبور کر دیا، ویڈیو وائرل

کرونا وائرس نے کترینہ کیف کو گھر میں جھاڑو لگانے پر مجبور کر دیا، ویڈیو وائرل

  1. اگر یہ کہا جائے کہ کرونا وائرس نے دنیا کا ںظام تلپٹ کر دیا ہے اور وہ تمام کام جن کے بغیر زندگی کا تصور محال تھا آج سب ان تمام کاموں کو ترک کر چکے ہیں اور وہ تمام لوگ جن  کو پوجا جاتا تھا وہ سب عام سے انسان دکھنے لگے ہیں، تو غلط نہ ہوگا۔ اسی طرح لا تعداد فینز کے دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کی مہنگی ترین ہیروین کترینہ کیف بھی گھر کے جھاڑو پونچھے خود کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔


https://www.instagram.com/p/B-KHTu_hu9Y/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading

کترینہ ہر روز ویڈیو شیئرز کر کے بتا رہی ہیں کہ وہ قرنطینہ کے دوران گھر میں کیا کیا کر رہی ہیں۔ اور اس حوالے سے انہیں یوں دیکھ کر مداحوں کے مختلف رد عمل سامنے آرہے ہیں۔ کوئی اسے خود کو خدا سمجھنے والوں کو خدا کی مار کہہ رہا ہے تو کوئی اسے دلچسپی کے پیرائے میں دیکھ رہا ہے۔


اداکارہ کی  انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جھاڑو لگا کر گھر کی صفائی کر رہی ہیں جسے وہ صحت کے لیے اچھا قرار دیتی ہیں۔ ساتھ ہی دوسری ویڈیو میں وہ برتن دھوتی نظر آرہی ہیں اور اس کے بھی فوائد گنوا رہی ہیں۔ 


https://www.instagram.com/p/B-FEZmEBq73/

 

ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگر کرونا وائرس کی وبا کچھ ماہ تک یونہی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھتی ہے تو دنیا کے تمام نظام تبدیل ہوں گے اور اس سے کوئی خاص اور عام مستثنیٰ نہیں ہوگا۔