یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے۔

دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو 2 آزاد ممبران کی حمایت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کر دیے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 26 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔