شہباز شریف کو کرونا وائرس ہونے کا خدشہ: سوشل میڈیا ایڈوائزر میں کرونا وائرس کی تشخیص

شہباز شریف کو کرونا وائرس ہونے کا خدشہ: سوشل میڈیا ایڈوائزر میں کرونا وائرس کی تشخیص

جب سے کرونا وائرس  پھیلا ہے اور جس دن حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عوام میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لندن سے ملک واپسی کی اڑان بھری۔


تب سے لے کر اب تک شہباز شریف نہایت محتاط ہیں اور وہ اکثر ماسک پہن کر کیمرے کے سامنے بیٹھے پارٹی اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہوتے ہیں یا پھر میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہوتے ہیں۔


کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔


میڈیا رپورٹس  کے مطابق شہبازشریف کے سوشل میڈیا ایڈوائزر محمد بدر شہباز نے لیگی صدر کے ساتھ عیدالفطر کی نماز ادا کی تھی۔ بدر شہباز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔


یاد رہے کہ پاکستان میں آج اب تک کرونا وائرس سے 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار کے قریب مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔