مریم نواز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوےؤئے کہا ہے کہ جو کچھ ان کے ساتھ جیل میں بیتی ہے وہ اگر بتا دیں تو یہ سب منہ چھپاتے پھریں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ستاھ جو کچھ جیل میں ہوا تو انہیں محسوس ہوا کہ پاکستان میں ایک خاتون کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے۔ اس موقع پر اینکر نے جب انہیں کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ بتائیں تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ وقت نہیں آیا۔ ابھی جدوجہد جاری ہے۔ اس کا ایک وقت آئے گا۔ میں اس سب کے پیچھے اور بے چارگی کے پیچھے چھپنا نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں چاہے پاکستان ہو یا پھر کوئی اور جگہ خواتین کسی صورت بھی کمزور نہیں ہیں۔
https://twitter.com/mazdaki/status/1326568648782336004
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے اور حق بات کہنے پر جو سزا دی گئی، انکے کمرے کا دروازہ توڑ کر بستر تک آیا جا سکتا ہے اور نگرانی کے لیئے انکے باتھ روم اور کمرے میں کیمرا لگا سکتے ہیں اگر آپ اسکی ہر چیز کو ٹیپ کرسکتے ہیں ریکارڈ کر سکتے ہیں تو باقی خواتین کے ساتھ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔