چوہدری نثار جیپ کے نشان پر الیکشن لڑے جیپ کے انتخابی نشان پر یہ رائے بن گئی کے یہ پنڈی والوں کی ہے، آئی ایس پی آر نے پریس کانفرس کر کےکہا اس جیپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں یہ یتیم ہے، چوہدری نثار کسی بڑی گیم میں نہیں ہیں وہ اپنی سیٹ بچانے حلف لینے آئے ہیں، مزمل سہروردی
جب چوہدری نثار کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہوئیں کے وہ وزیراعلی بن رہے ہیں یہ سازش تو وہ سازش ہورہی ہے۔ ہم نیا دور کے پلیٹ فارم سے پہلے دن اس غبارے سے ہوا نکال رہے تھے ایسا کچھ نہیں ہونے والا انکو کوئی جماعت لینے کو تیار نہیں ہے، مرتضی سولنگی
کہاں ن لیگ میں چوہدری نثار کی عزت تھی اب کہاں آکر کھڑے ہیں، وہ عمران خان کے ڈر سے حلف لینے نکلے دوڑے کہیں وہ انہیں آرڈیننس کے زریعے ڈی سیٹ نہ کردیں، کیونکہ اگر دوبارہ الیکشن ہوگیا تو چکری کے چکر ن لیگ کے گرد گھومیں گے، بینش سلیم