Get Alerts

پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے 30 لاکھ  روپے سے زائد رقم کی گرانٹس جاری

پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے 30 لاکھ  روپے سے زائد رقم کی گرانٹس جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات جاری، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے مختلف اضلاع کے اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے 30 لاکھ 50 ہزار روپے کی گرانٹس جاری کر دی گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ کانسٹیبلری کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے 15 اہلکاروں کو 03 ملین سے زائد رقم طبی اخراجات کی مد میں دینے کی منظوری دی۔

کانسٹیبل عارف حسین کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی ٹی اے ایس آئی مبشر وسیم، کانسٹیبلز محمد رمضان، ابراہیم یعقوب کومیڈیکل بلز کیلئے 03 لاکھ فی کس دئیے گئے۔ سب انسپکٹر فخر عباس، کانسٹیبلز عامر، غلام مرتضی، فیضان علی، عمر حسین کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ دئیے گئے۔ سب انسپکٹر اویس اکرم، کانسٹیبلز وسیم احمد، محمد اشتیاق علی اور خرم شہزاد کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کر دیے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ریجنز، اضلاع اور یونٹس سربراہان کی جانب سے بھجوائے گئے زخمی اہلکاروں کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ریاض نذیر گاڑا  کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر دوران ڈیوٹی زخمی یا علیل اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین بطور سیکرٹری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ  نے اجلاس میں شرکت کی۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔