نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی جس میں ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی اور شاہ زین بگٹی نے شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کی یادگاروں کو نقصان پہنچا کر پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا۔ کوئی بھی شرپسند قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی زیر صدار ت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، اینٹی نارکوٹکس فورس کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال روکنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال روکنے کیلئے مزید موثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ منشیات کے کالے کاروبار اور استعمال کی روک تھام کیلئے سخت چیک اینڈ بیلنس اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر اور آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، پنجاب حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ہسپتال کی تعمیر کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔
حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔