فوجی بغاوت کا الزام: ترک فضائیہ کے 27 پائلٹس کو عمر قید کی سزا دے دی گئی

فوجی بغاوت کا الزام: ترک فضائیہ کے 27 پائلٹس کو عمر قید کی سزا دے دی گئی
ترک صدر رجب طیب اردوان کی پارٹی کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کے جرم میں 27سابق پائلٹ اور دیگر مشتبہ افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ یاد رہے کہ یہ بغاوت ناکام ہوگئی تھی۔

  خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملک کی سب سے بڑی عدالت سیکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکاروں اور وکلا سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ نے احتجاج کرنے والے ایک شخص کو بیٹھنے کا حکم دیتے ہوئے اپنا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے الزام عائد کیا تھاکہ بغاوت کی کوشش محمد فتح اللہ گولن نامی دینی مبلغ کے پیروکاروں کا کام ہے۔

2016 میں کی گئی اس ناکام بغاوت کے نتیجے میں کم از کم 251 افراد ہلاک اور 2ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے اور یہ اردوان کے اقتدار اور ہم عصرترک قیادت کے لیے فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملک کی سب سے بڑی عدالت سیکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکاروں اور وکلا سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ نے احتجاج کرنے والے ایک شخص کو بیٹھنے کا حکم دیتے ہوئے اپنا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

مذکورہ جج نے دارالحکومت انقرہ اور شہریوں پر بمباری کرنے والے فضائیہ کے پائلٹوں کو عمر قید کی سزا سنائی جہاں یہ بمباری بھی بغاوت کی کارروائی کا ایک حصہ تھی۔