منظور پشتین کی کراچی آمد پر استقبال: 'اتنے زیادہ لوگ تھے کہ یہ جلسہ ہوگیا'

منظور پشتین کی کراچی آمد پر استقبال: 'اتنے زیادہ لوگ تھے کہ یہ جلسہ ہوگیا'
پشتون تحریک مومنٹ کے مرکزی رہنما منظور پشتین اور ساتھی رہنماؤں کی کراچی آمد کے موقع پر استقبال کے لیئے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ اس موقع پر جمع ہونے والے افراد میں نوجوانوں کی بڑی تعداد تھی۔ اس حوالے سے ہونے والی ٹویٹس کے مطابق اس موقع پر ہزاروں افراد جمع تھے۔ تاہم دستیاب تصاویر کے مطابق یہ ایک بڑا اجتماع تھا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم میں پی ٹی ایم کے رہنما اور ایم این اے محسن داوڑ بھی شامل تھے تاہم پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے انکے شدید اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد انہوں نے تحریک کے پلیٹ فارم سے جلسوں سے خطاب کرنے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔