واضح رہے کہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً تین بجے تہکال پولیس نے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ منظور پشتین پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج ہے اور اسی سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منظور پشتین کی گرفتاری پر سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی ایم رہنما کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔
Manzoor Pashteen has been arbitrarily detained for exercising his human rights to freedom of expression and peaceful assembly. He must be released immediately and unconditionally. #ReleaseManzoorPashteen
— Amnesty International South Asia (@amnestysasia) January 27, 2020
دوسری جانب پی ٹی ایم رہنما و ممبر قومی اسمبلی محسن ڈاور نے آج نیشنل پریس کلب میں 3 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے جس میں پی ٹی ایم کا آئندہ کا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔
آج تین بجے اسلام آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، تمام ساتھی شرکت یقینی بنائے۔
— Mohsin Dawar (@mjdawar) January 27, 2020

واضح رہے کہ آیف آئی آر کے مطابق منظور پشتین پر الزام ہے کہ انہوں نے جنوری میں ہونے والی ایک تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان کے آئین کو نہیں مانتا اور ریاست سے متعلق غلط زبان استعمال کی۔ پی ٹی ایم رہنما کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی نیا دور نے حاصل کر لی ہے۔
