کرونا فنڈ کی مد میں ملنے والےعطیات میں سے ایک روپیہ بھی کرونا پر خرچ نہیں ہوا: حکومت

کرونا فنڈ کی مد میں ملنے والےعطیات میں سے ایک روپیہ بھی کرونا پر خرچ نہیں ہوا: حکومت
اندرون ملک سمیت دنیا بھر سے کتنے عطیات جمع ہوئے؟ حکومت نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں. تفصیلات کے مطابق کل 4ارب 84 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 121 روپے کی عطیات جمع ہوئے۔ بیرون ملک سے 1ارب 6 کروڑ 34 لاکھ 8ہزار 414 روپے کے عطیات ملے۔

اندرون ملک سے 3 ارب 78 کروڑ20 لاکھ 77 ہزار 707 روپے کے عطیات ملے۔ عطیہ شدہ رقم میں سے ایک پیسہ بھی کورونا کے سدباب کے لئے استعمال نہیں ہوا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت صوبوں کو کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا

تمام کی تمام رقم وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔