آڈیو لیکس کے پیچھے بیرونی سے زیادہ اندرونی ہاتھ ملوث ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک کے سربراہ پہ ہمیں اعتماد نہیں ہے اور ہم نے اس کی ہر بات ریکارڈ کرنی ہے۔عمران خان مریم نواز کی جس آڈیو کے بارے میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ لیک ہونے والی ہے تو کیا انہوں نے ڈارک ویب سے وہ آڈیو خرید لی ہے؟، نادیہ نقی
اسحاق ڈار سے ضرورت سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں۔ یہ وہی توقعات ہیں جو عوام نے عمران خان سے لگا رکھی تھیں جب 2018 میں وہ اقتدار میں آئے تھے مگر وہ بری طرح ناکام ہو گئے۔ اگر اسحاق ڈار کامیاب نہیں ہوتے تو اس کا اثر اگلے الیکشن پر بھی پڑے گا، اعزاز سید
اس وقت ہماری معیشت کا سب سے بڑا چیلنج افراط زر ہے جو کسی صورت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ڈالر کی قیمت کو نیچے لانا اسحق ڈار کے لئے بہت مشکل چیلنج ہوگا۔ اس وقت برطانیہ، چین اور دیگر ملکوں کی کرنسیاں بھی ڈالر کے مقابلے میں بہت مشکل صورت حال سے دوچار ہیں، ڈاکٹراقدس افضل
وزیراعظم سیکرٹریٹ سے آڈیو لیک ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، عمران خان کے دور میں بھی آڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونے میں کسی قسم کی کوئی تخصیص نہیں ہے، سبھی پارٹیوں کی آڈیوز لیک ہوتی رہتی ہیں، اور مجھے لگتا ہے یہ کام اندر سے ہورہا ہے، اعزاز سید