زاہران ہاشمی طویل عرصے تک جنوبی بھارت میں مقیم رہا جبکہ زاہران ہاشمی کے انتہا پسند تنظیموں سے رابطے رہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے مل رہے ہیں، بھارت دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
بھارتی حکومت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، پاکستان میں پکڑا گیا بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں گزشتہ اتوار کو ایسٹر کے موقع پر کئی چرچوں اور ہوٹلوں سمیت 8 مختلف مقامات کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 359 افراد ہلاک ہوئے تھے۔