پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمینٹیٹر وسیم اکرم نے ایشیا کپ کے دوران بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا میچ پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
آج جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا تو اس وقت وسیم اکرم سنجے منجریکر کے ساتھ ایک بھارتی ٹی وی کی ٹرانسمیشن کر رہے تھے کہ خاتون میزبان نے وسیم اکرم سے بھارتی ٹیم کی گزشتہ دن کی کارکردگی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ اس سوال کا جواب میں مزید نہیں دوں گا۔
وسیم اکرم نے سنجے منجریکر سے مخاطب ہو کر کہا کہ تم اس کا جواب دے دو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی کپتان روہت شرما بھی کل سے ٹی وی پر خود کی تصویر دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہوں گے۔
انہوں نے میزبان خاتون کو کہا کہ آج اگلا میچ ہے جس میں دو ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں ان پر بات کریں۔
https://twitter.com/Dr_A_Choudhry/status/1567503024561463299
خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔ مسلسل دوسرے میچ میں ناکامی کے بعد بھارت کا فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہوگیا