Get Alerts

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چاول، گوشت، آم اور دیگراشیاء کی ایکسپورٹ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کوایران کے دورے اور اصفہان میں ہینڈی کرافٹس نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے ایران کے دورے کی دعوت دینے پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصفہان میں ہونے والی ہینڈی کرافٹس کی نمائش میں پنجاب کا وفد شرکت کرے گا۔ چاول، گوشت،آم اوردیگر اشیاء کی ایران کیلئے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ممکنہ اقدامات کریں گے، پنجاب ایگریکلچراینڈ میٹ کمپنی سے متعلق ایشوز کو جلد حل کیاجائے گا۔

ایرانی قونصل جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو درخشاں اور تابناک دیکھتے ہیں. ایران میں 60 فیصد چاول پاکستان سے آتے ہیں. چاول، گوشت، آم اور دیگر اشیاء میں دو طرفہ تجارت بڑھانے کی بڑی گنجائش ہے۔

محسن نقوی نے رمضان المبارک میں کھجور اور دیگر پھلوں کے ٹرک پاکستان بھجوانے پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔