پچھلے کافی عرصے سے ملک میں عمران خان کا بیانیہ چل رہا تھا مگر اب حکومت اپنا مؤقف منوانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ آج کے مذاکرات پاکستان مسلم لیگ ن کے مؤقف کی جیت ہے، حیدر وحید
مجھے نہیں لگتا اکتوبر سے پہلے انتخابات کروائے جائیں گے لیکن عمران خان کو اکتوبر میں بھی انتخابات مل جائیں تو وہ اسے غنیمت جانیں گے۔ آج چیف جسٹس کے ساتھی ججز نے کوئی سوال نہیں پوچھا، ان کی خاموشی معنی خیز ہے، مرتضی سولنگی
جب تک عمران خان کچھ معاملات پر اسٹیبلشمنٹ کو گارنٹی نہیں دیتے انہیں انتخابات نہیں ملنے والے۔ جیسے یہ کہ وہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی مدت ملازمت کو نہیں چھیڑیں گے، مخالفین کو جیلوں میں نہیں ڈالیں گے، حیدر وحید