معروف پاکستانی سکالر،ماہر تعلیم اور سماجی کارکن روبینہ سہگل انتقال کر گئیں

معروف پاکستانی سکالر،ماہر تعلیم اور سماجی کارکن روبینہ سہگل انتقال کر گئیں
معروف پاکستانی سکالر، ماہر تعلیم اور سماجی کارکن روبینہ سہگل شدید علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔

روبینہ سہگل ایک پاکستانی اسکالر ماہر تعلیم، اور سماجی کارکن تھیں ۔وہ انگریزی اور اردو میں متعدد کتابیں تصنیف اور مقالات لکھ چکی ہیں۔ انہوں نے   تعلیم، قوم پرستی، ریاست، نسل، مذہبی بنیاد پرستی، دہشت گردی، حقوق نسواں اور انسانی حقوق کے موضوعات پر کئی مقالہ جات لکھے علاوہ ازیں وہ ویمن ایکشن فورم کی سینئر ممبر اور اجوکا تھیٹر گروپ کی شریک بانی رہ چکی ہیں۔

روبینہ سہگل نے پاکستان میں خواتین کے حقوق میں چلنے والی تحریکوں میں کلیدی کردار ادا کیا علاوہ ازیں  وہ مشہور زمانہ کتاب  'The Pakistan Project: A Feminist Perspective on Nation & Identity', کی مصنف بھی ہیں۔

مرحومہ نے کنئیرڈ کالج اور پنجاب یونیورسٹی پڑھنے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی سے نفسیات میں ایم اے، جبکہ یونیورسٹی آف روچیسٹر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور بطور ایکڈیمک اپنی خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔