اپنی پارٹی کیلئے چندہ اکٹھے کرنے والے سابق وزیراعطم عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے چندہ اکٹھا کرنے سے گریز۔
گزشتہ روز بیرون ملک پارٹی فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے انہوں نے ایک ویڈیو میسج ریکارڈ کروایا جس میں پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ 27 اگست کو نیویارک میں دوپہر 1 بجے پاکستان تحریک انصاف اپنی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے ایک فنڈ ریزنگ کر رہی ہے، انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں، اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جیسے آپ نے ہماری پہلے مدد کی، مجھے امید ہے اس دفعہ پھر مدد کریں گے۔
https://twitter.com/abdullahsultan/status/1563185007492939776
دوسری جانب سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے والے عمران خان سے پریس کانفرنس کے دوران سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کا سوال ہوا تو سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھ پر پریشر پڑا ہوا ہے کہ میں سیلاب کیلئے چندہ اکٹھا کروں، انہوں نے یہ کہہ کر ایسا کرنے سے انکار کر دیا کہ جب آپ لوگوں سے پیسہ اکٹھا کرتے ہیں تو یہ آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے پورا نہ پتہ چلے کہ میں اس پیسے کو کدھر لگا سکتا ہوں تو میں پیسہ اکٹھا کرنے سے گریز کرتا ہوں۔
https://twitter.com/samuraijacckk/status/1563196741431660546
خیال رہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کیے جن کو مخفی رکھا گیا جبکہ 16 بنک اکاؤنٹس میں چھپائے گئے۔
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی طرف سے جو بھی دستاویزات جمع کروائے گئے اس پر عمران خان کے دستخط موجود تھے۔