Get Alerts

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے ناک کی سرجری

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے ناک کی سرجری
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دہانی کی سرجری کے بعد بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا ہے۔ انھیں اس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

شاہنواز دہانی کی کراچی کے نجی اسپتال میں ناک کی سرجری ہوئی جس میں قومی فاسٹ بولر کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکالا گیا۔ بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے۔

شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ دو گھنٹے کی سرجری اور ریکوری کے بعد شاہنواز دہانی کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے بلایا گیا ہے۔ فاسٹ بولر کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔