Get Alerts

کرونا کے باعث نواز شریف کی سرجری میں تاخیر: مریم نواز

کرونا کے باعث نواز شریف کی سرجری میں تاخیر: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کافی عرصہ سے خاموش تھیں تاہم اب وہ دوبارہ سے ٹویٹر پر متحرک ہوئی ہیں۔ مریم نواز جو کہ پاکستان میں ہی موجود ہیں نے ایک ٹویٹ کے جواب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

مریم نواز سے بظاہر پارٹی کے سپورٹر سوشل میڈیا صارف نے انکے والد نواز شریف کی صحت اور انکے علاج کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میاں صاحب کی سرجری کور ؤنا کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ high risk patient ہیں اس لئیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاوں میں انکو یاد رکھیں' ۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1256159232585535488?s=09

مریم نواز  کی خاموشی سے متعلق اکثر چہمگویاں ہو رہی تھیں اور پوچھا جا رہا تھا کہ وہ کہاں ہے۔تحریک انصاف کی پنجاب حکومت سے وابسطہ صحافی مہر تارڑ نے بھی کچھ روز قبل مریم نواز کے بارے میں استفسار کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ مریم نواز کہاں ہیں؟ یہ سوال میں ان کے بارے میں جاننے کے لئے  پوچھ رہی ہوں کہ وہ کیسی ہیں؟ کوئی ٹرولنگ نہیں! برائے مہربانی۔ شکریہ

https://twitter.com/MehrTarar/status/1255540450838097929