Get Alerts

پنجاب: 2020 میں پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا

پنجاب: 2020 میں پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا
پنجاب میں آئندہ تعلیمی سال سے پانچویں جماعت تک ذریعہ تعلیم اردو ہوگا، سرکاری اسکولوں میں انگلش بطور زبان پڑھائی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ آئندہ تعلیمی سال مارچ 2020 سے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کردیا جائے گا، ذریعہ تعلیم انگلش ہونے کی وجہ سے بچے سیکھ نہیں پاتے تھے، اساتذہ اور طلباء کا زیادہ وقت مضمون کو سمجھنے کے بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہوجاتا ہے۔



وزیراعلی نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے سروے میں 85 فیصد رائے اردو کے حق میں آئی ہے۔