پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کو فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا ہے جس پر ان کے بیان پر تنقید کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/Kallerz37/status/1154842693928980486?s=20
چند روز قبل اداکار فردوس جمال نےایک نجی چینل کے معروف شو میں شرکت کی، اُس دوران میزبان نے فردوس جمال کو ماہرہ خان کی تصویر دکھائی اور کہا کہ آپ ان کو کوئی مشورہ دیں جس پر اداکار نے فوراً کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اُن کا چہرہ ماڈلنگ کے لیے اچھا ہے لیکن اُن کی عمر اب زیادہ ہو گئی ہے۔
فردوس جمال نے کہا کہ ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ اُنہیں فلموں میں ہیروئن کی بجائے دو بچوں کی ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انگلش میں پڑھیے:Firdous Jamaal Receives Backlash For Calling Mahira Khan ‘Mediocre’
دوسری جانب یہ بھی بات بھی حقیقت ہے کہ ماہرہ خان کی عمر 34 سال ہے تاہم کئی مین سٹریم بھارتی اداکارائیں بھی ماہرہ کی ہم عمر ہیں جن کے شاید فردوس جمال فین بھی ہوں۔
بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ قطرینہ کیف کی عمر 34 سال ہے جبکہ کنگنا رناوت کی 32 سال، کرینہ کپور کی 37 سال، دیپیکا پڈوکون کی 32 اور پریانکا چوپڑا 35 سال کی ہیں۔
یہ تمام اداکارائیں باقاعدہ طور پر بالی ووڈ کے ساتھ منسلک ہیں اور ٹاپ 10 میں شمار ہوتی ہیں، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اچھی اداکاری کا کم عمری کے ساتھ کوئی بہت زیادہ تعلق نہیں ہوتا ہے۔
صبا قمر پاکستان کی بہترین اداکارہ شمار کی جاتی ہیں، انکی عمر 35 سال ہے، جبکہ مہوش حیات کی عمر 36 ہے۔ لیکن عمر کے زیادہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا پر نہ جانے فردوس جمال کو کیوں پڑا۔