Get Alerts

بھارتی ریاستی دہشتگردی، مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی تعداد کو مزید بڑھا دیا

بھارتی ریاستی دہشتگردی، مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی تعداد کو مزید بڑھا دیا
بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں پیرا ملٹری فورسز کے دس ہزار اضافی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت کے اس فیصلے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگا۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق داخلہ امور کی وزارت نے مقبوضہ وادی میں دس ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو طیاروں کے ذریعے مقبوضہ وادی میں پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں آج تک مصدقہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے تاہم غیر سرکاری اور محتاط اندازے کے مطابق مقبوضہ وادی میں پانچ لاکھ فوجی تعینات ہیں۔

یہ فوجی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، وادی میں فورسز کی تعداد بڑھانے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگا۔