Get Alerts

عمران خان نے پاکستان کے لیے جمائما کی انگلینڈ منتقل ہونے اور کاروبار کی آفر ٹھکرائی: بات من گھڑت ہے،جمائما

عمران خان نے پاکستان کے لیے جمائما کی انگلینڈ منتقل ہونے اور کاروبار کی آفر ٹھکرائی: بات من گھڑت ہے،جمائما
جمائما گولڈ سمتھ عمران خان کی پہلی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے ہی عمران خان کو انکا بنی گالا والا گھر تحفے میں دیا تھا۔ عام طور پر انکے حامیوں کی جانب سے یہ خیال کیا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان کو جمائما اور انکے والد گولڈ سمتھ جو کہ ایک امیر کاروباری شخصیت تھے کی جانب سے یہ آفرز دی گئیں کہ وہ برطانیہ یا کسی بھی دوسرے ملک منتقل ہوجائیں اور آرام سے زندگی گزاریں۔

تاہم اس حوالے سے انکی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ یہ بات مکمل طور پر من گھڑت ہے۔

تحریک انصاف کے ایک مقامی کارکن کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں لکھا گیا تھا کہ عمران خان کو انکی اہلیہ اور انکے سسر نے لندن میں سیٹل ہونے اور یورپ میں ایک چلتے ہوئے کاروبار پیش کرنے کی آفر کی تھی لیکن عمران خان نے یہ سب صرف پاکستان میں رہنے کے لئے ٹھکرا دیا۔ 

اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ صرف آپ کی معلومات کے لئے یہ بات من گھڑت ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کا بنیادی بیانیہ بھی یہی ہے کہ عمران خان حب پاکستان میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر پاکستان منتقل ہوگئے تھے ورنہ انکے پاس بہت مواقع تھے۔