حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ جانے پر شوبز ستاروں کے دلچسپ ٹویٹس اور تبصرے

حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ جانے پر شوبز ستاروں کے دلچسپ ٹویٹس اور تبصرے
سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز سے وزارتِ اعلیٰ چھین لی اور میوزیکل چیئر کی اس گیم میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کی کرسی پر پرویز الٰہی کو بٹھا دیا۔ اس سارے معاملے پر شوبز شخصیات کا کیا کہنا تھا، آئیں جانتے ہیں۔

اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا، پاکستان کی جیت۔

اداکارہ، ہوسٹ اور ماڈل عفت عمر نے ٹویٹر پر عمران خان پر طنز کیا کہ لاڈلا، اب بھی لاڈلا ہی ہے۔ اس سے بھی جی نہ بھرا تو دو مزید ٹویٹس کر ڈالے اور لکھا کہ پراجیکٹ عمران خان پر جتنی محنت اور پیسہ لگایا گیا، وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں ہو سکتا۔ سلیکٹڈ وزیرِاعلیٰ بھی کپتانی جدوجہد کا ہی پھل ہے۔ یعنی پرویز الٰہی کو بھی سلیکٹڈ کہہ ڈالا۔

https://twitter.com/OmarIffat/status/1552025060092760064?s=20&t=4Y1WISYod-qv1kY13ftnWA

اداکار منیب بٹ نے تو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا ہی مطالبہ کر ڈالا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آئین توڑنے پر دوست محمد مزاری کو گرفتار کیا جائے۔ پھر یکے بعد دیگرے دو ٹویٹس داغے۔ ایک میں لکھا ایک کھلاڑی پوری پی ڈی ایم پر بھاری اور دوسرے میں حمزہ شہباز پر طنز کیا کہ صرف تھوڑی سی استعمال شدہ اچکن For Sale ہے۔

https://twitter.com/muneeb_butt9/status/1551961020897296386?s=20&t=7nm5E9O5zmw5WoIvdc_L4A

اداکار ارسلان نصیر نے بھی ٹویٹر کا محاذ سنبھالا اور حمزہ شہباز کو کہا کہ حمزہ بھائی !!! شیروانی فارغ ہے تو مجھے دے دیں، ولیمے پر کام آجائے گی۔ پھر طنز کیا کہ وزارت ہے یا Turkish Ice-cream؟؟ حمزہ شہباز میڈیا پر بھڑک اٹھے۔ اس کے بعد اسٹیپلر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارے ایسے کیسے سی ایم نہیں رہے؟ حمزہ بھائی آپ کسی کی نہ سنیں۔ باقی چیزیں بعد میں دیکھتے ہیں، آپ سب سے پہلے تو شیروانی کو جسم سے Staple کروائیں۔ اور آخر میں لکھا ایک زرداری ن لیگ پر بھاری۔

https://twitter.com/ArslanNaseerCBA/status/1551965176626380806?s=20&t=djKnxGW-tE6Vih-hxb6-Kw

گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے عمران خان کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی اور انہیں منافق کہہ ڈالا۔ ٹویٹ کیا کہ " کیا اب ملک سیاسی جماعتوں کو نہیں بلکہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو مل کر چلانا چاہیے؟ جو دیوار پر لکھا گیا ہے افسوس کہ وہ ابھی بھی کوئی پڑھ نہیں پا رہا۔ عمران خان جیسے عفریت کو جیسے اس ملک پر مسلط کیا گیا ہے، وہ میرے جیسا محب الوطن وانسان برداشت نہیں کر پا رہا۔ منافق عمران پاکستان کو غاروں کے زمانےمیں لے کر جا رہا ہے۔

https://twitter.com/jawadahmadone/status/1552228567563440129?s=20&t=C2HCy9iIU8ciFXFqSmnqvw

اداکار بلال قریشی نے انسٹاگرام پر سپریم کورٹ کے لئے تالیاں پِیٹ ڈالیں۔ لکھا یہ چیز میرے عزیز۔ اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی باقی ہے۔ اداکار عمران عباس نے پاکستان کا جھنڈا اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس یادگار فتح پر پوری قوم کو مبارک باد۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Daniya blogs (@daniyablogs8)





متنازع لکھاری خلیل الرحمان قمر نے لکھا کہ عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت۔ مزاری کی رولنگ سے ڈپٹی سپیکرشپ کے مزار تک کی کہانی۔

https://twitter.com/KrqOfficial/status/1551960078345031681?s=20&t=kXTZv7BE_copzhjwj-0PWA

https://twitter.com/KrqOfficial/status/1552029582781448194?s=20&t=kXTZv7BE_copzhjwj-0PWA

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے تو ٹویٹس کی بھرمار ہی کر ڈالی۔ لکھتی ہیں ووٹ کو عزت مل ہی گئی بالاخر۔ پاکستان کا بھی حق ہے کہ وہ دنیا کے ساتھ چلے اور ہر پاکستانی تعلیم یافتہ اور خوشحال ہو اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم خود اپنی تقدیر کو بدلنے کے لئے تدبیر کرنا شروع کردیں۔ جمہور یت زندہ باد، جمہور زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

https://twitter.com/SaminaSays/status/1551996497876729857?s=20&t=df1gtNUllwiK9a06b7d6iQ

اداکار محسن اکرام نے بلاول بھٹو زرداری کو مینشن کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور لکھا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری۔

https://twitter.com/ahsanmikramsays/status/1551960697428480001?s=20&t=sCxP_mhpz0cGR1jhU4-I1A

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر پاکستان کا جھنڈا شیئر کیا اور لکھا، پاکستان زندہ باد۔

https://twitter.com/NoorulHasanTeam/status/1551971870127394818?s=20&t=hfIoDBaxoWY4dbtDSjuKvg