مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی پہ کتنے خرچ کیے؟ او بھائی سوال یہ نہیں ہے۔ بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ امبانی جی نے اپنے بیٹے کی شادی سے کتنا کمایا؟ جی ہاں درست سنا آپ نے۔ اصل میں مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی سے بزنس کیا ہے بزنس۔
جناب نے پیسہ پانی کی طرح بہایا مگر جو پیسہ ان تک واپس آیا وہ سمندر کی شکل میں تھا۔ 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریباً 60 ملین ڈالرز لگائے مکیش امبانی نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر۔ مگر کما لیے 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے۔ یہ رقم بنتی ہے 3 ارب ڈالرز۔ جی ہاں امبانی جی نے 3 ارب ڈالرز صرف اور صرف بیٹے کی شادی سے کما لیے جبکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ملنے والا گذشتہ پیکج بھی 3 ارب ڈالرز کا ہی تھا۔ یہ رقم ہمیں ایڑیاں اور ناک رگڑ رگڑ کے ملی تھی اور وہ بھی قسطوں میں۔ چلو مٹی پاؤ۔ واپس آتے ہیں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی جانب۔
5 ماہ جاری رہنے والی اس شادی پر انڈیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں تنقید کی گئی۔ اسے پیسے کی نمائش قرار دیا گیا۔ مگر تنقید کرنے والوں کو کیا معلوم کہ بزنس مین کی غمی خوشی بھی پیسے کما کے دیتی ہے، بزنس ہوتی ہے یار۔ خود ہی دیکھ لیں۔ بلوم برگ کے مطابق 5 جولائی کو امبانی جی کی دولت تھی 118 ارب ڈالرز جو 12 جولائی کو 121 ارب ڈالرز ہو گئی۔ یوں ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی ایک درجہ مزید ترقی کرتے ہوئے دنیا کے 11 ویں امیر ترین شخص بن گئے۔ مگر سوال تو یہ ہیں کہ پیسے کما لیے سو کمالیے، مگر اصل مقصد کیا تھا اتنی طویل اور مہنگی شادی کا؟ اس شادی کا انڈیا کو کیا فائدہ ہو گا؟ اور اس شادی پر کس بڑی شخصیت نے کون سا اور کتنا مہنگا تحفہ دیا؟
مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات 5 ماہ تک خوامخواہ ہی جاری نہیں رکھیں۔ بلاوجہ 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے خرچ نہیں کر دیے۔ اصل میں ان کا مقصد تھا اپنے بچوں کے دنیا بھر کے امیر ترین افراد سے تعلقات بنوانا۔ اپنے بچوں کے لیے نئی ڈجیٹل امپائر کھڑی کرنا۔ اس شادی سے مکیش امبانی نے انڈیا کی 1.8 ٹریلین ڈالرز کے Financial Sectorمیں قدم جمایا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
اس شادی سے ان کا Financial Super-Appکا سپنا پورا ہو گا۔ اسی لیے تو شادی کی تقریبات میں امبانی کے اسDigital Ambition کے Key Investorاور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ ساتھ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس، سام سنگ کے ایگزیکٹیو چیئرمین جے وائے لی اور ایمیزون کے بانی جیف بزوس سمیت بڑے بڑے بزنس مین بھی اس شادی کا حصہ بنے۔ اب ظاہر ہے اتنے بڑے بڑے لوگوں نے انڈیا کا دورہ کیا تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بزنس پہ بات نہ ہوئی ہو؟ اب انڈیا میں مزید بھاری بھرکم فارن انویسٹمنٹ آئے گی جس سے انڈین اکانومی کو Boost ملے گا۔
خیر اب کرتے ہیں بات اس شادی پر دلہا دلہن کو دیے گئے قیمتی ترین تحفوں کی۔ ان تحائف میں پرائیویٹ جیٹ، عالیشان مینشن اور وہ بھی پرائیویٹ بِیچ کے ساتھ، شاندار سوئیٹ، مہنگی ترین گاڑیاں اور جیولری وغیرہ شامل ہیں۔ پام جُمیرا میں 3 ہزار Square-Foot کا زبردست مینشن مکیش امبانی اور ان کی بیوی نے اپنے بیٹے اور بہو کو گفٹ کیا۔ اس کی مالیت 640 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ساڑھے 5 کروڑ بھارتی روپوں کی Bentley Continental GTC Speed Car اور 129 کروڑ بھارتی روپوں کی ڈائمنڈ جیولری بھی گفٹ کی اننت اور رادھیکا کو۔
مارک زکربرگ نے 300 کروڑ کا پرائیویٹ جیٹ، شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے 40 کروڑ کا لگژری اپارٹمنٹ، بچن فیملی نے 30 کروڑ بھارتی روپوں کا Necklace، رنبیر اور دپیکا نے 20 کروڑ کی رولز رائس، سلمان خان نے 15 کروڑ بھارتی روپوں کی سپورٹس بائیک اور ایمیزون کے بانی جیف بزوس نے ساڑھے 11 کروڑ بھارتی روپوں کی Bugatti گفٹ کی Newly Married Couple کو۔ باقی تحفوں کی لسٹ اتنی لمبی ہے کہ بس نہ ہی پوچھیں۔