فیس کے کے سی ای او مارک زکربرگ کا نے کہا ہے کہ ان کے دماغ میں فاصلے طے کرنے کا ایک ایسا خیال ہے کہ جو دنیا میں انقالاب لے آئے گا۔ انہوں نے سمارٹ گلاسز کا آئیڈیا دیا ہے۔ اسمارٹ گلاسز دور دراز مقامات پر آباد دوستوں اور رشتے داروں سے آپ کے رابطوں کے انداز کو مکمل طور پر بدل دے گی۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ اسمارٹ گلاسز اور اس سے متعلق ورچوئل میٹنگز سے سفر اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ مارک زکربرگ نے ایک سوال پر ہنستے ہوئے کہا کہ نہیں نہیںً گاڑیاں اور طیارے اپنی جگہ موجود رہیں گے، مگر ہم لوگ دنیا میں کہیں بھی ٹیلی پورٹ ہوسکیں گے۔ اس طرح ہم گاڑیوں پر سفر اور سامان کی ضرورت ختم کردیں گے مگر میرے خیال میں یہ معاشرے اور ہمارے سیارے کے لیے بھی بہتر ہوگا'۔ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے گوگل، ایپل، مائیکرو سافٹ اور فیس بک کی جانب سے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجیز پر کافی عرصے سے کام کررہی ہیں۔
گوگل نے سب سے پہلے گوگل گلاس کو متعارف کرایا تھا جو زیادہ کامیاب نہیں ہوسکا۔
فیس بک کی جانب سے بھی اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام ہورہا ہے اور اس کے لیے کئی کمپنیوں سے اشتراک بھی کیا گیا ہے۔
کسی کو کال یا ویڈیو چیٹ کی بجائے ان گلاسز کو زیادہ بہتر طریقوں سے استعمال یا جاسکے گا، یعنی آپ خود کو ٹیلی پورٹ کرسکیں گے اور دنیا کے ایک سے دوسرے حصے میں پہنچ جائیں گے، جس سے ایسا لگے گا کہ 2 لوگ اکٹھے موجود ہیں۔
ورچوئل ٹیلی پورٹیشن کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجیز سے مستقبل قریب میں لوگ کم سفر کریں گے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے میں کمی لانا ممکن ہوسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی سے آپ کسی بھی جگہ سفر اور وقت ضائع کیے بغیر پہنچ سکیں گے۔