لاہور: پنجاب حکومت نے این جی اوز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ظہور احمد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفئیر اور انڈسٹریز کے آفیسرز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فلاحی تنظیموں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے جس کے تحت غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کو فوری رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور رجسٹریشن نہ کرانے والی فلاحی تنظیوں کے خلاف کریک ڈاون ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صوبے بھر میں این جی اوز کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے بھر میں این جی اوز کی نگرانی کی جائے گی جب کہ تمام این جی اوز کے ریکارڈ اور اکاؤئنٹس کی جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔