Get Alerts

’بیان نے پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا‘

’بیان نے پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا‘
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سابق ترجمان ایلس ویلز نے وزیر اعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کے حوالے سے بیان کے بعد ایک بار پھر مطلوب ترین دہشتگرد کی پاکستان میں موجودگی پر سوالات اٹھا دیے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے القاعدہ کے بانی و سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا جس کہ بعد سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سابق ترجمان ایلس ویلز نے اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی پر سوال اٹھایا۔

ایلس ویلز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے بیان بازی ان تمام پرانے سوالات کو دوبارہ جنم دیتی ہے کہ دنیا کا نمبر ون دہشت گرد پاکستانی فوجی چھاؤنی کے سائے میں سکون سے کیسے رہ سکتا ہے۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سابق ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں ڈان نیوز کی خبر کا لنک بھی شئیر کیا، جو اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے تھی۔