محسن نقوی، احد چیمہ اور طلال چوہدری سمیت 7 امیدوار بلامقابلہ سینیٹ نشستوں پر کامیاب

7جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں تھے۔ تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 5 اور تحریک انصاف کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

محسن نقوی، احد چیمہ اور طلال چوہدری سمیت 7 امیدوار بلامقابلہ سینیٹ نشستوں پر کامیاب

لاہور:پنجاب میں محسن نقوی سمیت  7  سینیٹرز  بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔  پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 12 امیدواروں میں سے 5 کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد محسن نقوی، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر محمود اور طلال چوہدری و دیگر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز میں مسلم لیگ ن کے پرویز رشید،  ناصر بٹ ، احد چیمہ ، سنی اتحاد کونسل  کے  زلفی بخاری  اور حامد خان بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

7جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں تھے۔ تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 5 اور تحریک انصاف کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے اپنے کاغذات واپس لیے تھے جب کہ جنرل نشست پر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لیے۔