Get Alerts

وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، ریلیف پیکج کا اعلان متوقع

وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، ریلیف پیکج کا اعلان متوقع
وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی مشکل معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جب کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر86.71 روپے تک سبسڈی دی جارہی تھی، جو کم ہوکر 56 روپے 71 پیسے تک رہ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے سے سے کم ہو کر 56 روپے 71 پیسے فی لیٹر، پیٹرول پر 47 روپے 2 پیسے سے کم ہوکر 17 روپے 2 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل پر 67 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 37 روپے 84 پیسے جب کہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 21 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔