Get Alerts

بلاول کی جگہ آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم ملتان جلسے سے خطاب کریں گی

بلاول کی جگہ آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم ملتان جلسے سے خطاب کریں گی
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے کرونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آصفہ بھٹو زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گی.

پی ڈیم ایم کا اگلہ جلسہ 30 نومبر کو ملتان میں ہوگا اور اسی روز پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے۔


تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو زرداری کرونا میں مبتلا ہو گئے تھے اس وجہ سے یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے اس جلسے میں شرکت نہیں کریں گے تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔


سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، اس روز آصفہ بھٹو زرداری بھی ملتان آئیں گی اور پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30نومبرکوجلسہ ہرصورت ہوگا اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک کے ذریعے جلسے سےخطاب کریں گے۔