Get Alerts

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان  کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 نومبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے  ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔  ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے   پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 16 نومبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت ہلاک ہوگئے۔